تازہ تر ین

وفاقی وزیر خورشید شاہ بھی بجلی بل سے متاثر، اسمبلی میں آواز اٹھا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خورشید شاہ بھی اضافی بجلی بلوں پر بول اٹھے۔ قومی اسمبلی میں بجلی بل کا معاملہ اٹھا دیا۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا بل آیا ہے جس میں 2 لاکھ 74 ہزار روپے کے فیول چارجز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے گھر سولر لگا ہوا ہے لیکن پھر بھی اتنا زیادہ بل آیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر مجھے یہ اعدادوشمار سمجھا دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحب جو 2 لاکھ روپیہ زائد لیا ہے اس کاحساب دیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے گھر کا بل دے دیں اگر کوئی خرابی ہو گی تو درست کر دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain