تازہ تر ین

پی سی بی کی پاک ویسٹ انڈیزسیریز2023اگلے سال منتقل کرنے کی تجویز

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو 2023 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اگلے سال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2023 کے بجائے 2024 میں کھیل لیے جائیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار تئیس میں ففٹی اوور کرکٹ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ شیڈول ہے۔ سال دو ہزار چوبیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیریز 2024 میں ہو تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے۔ سیریز آگے بڑھانے سے کھلاڑیوں کو آرام بھی مل سکے گا۔ اس دوران کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے بھی دستیاب ہونگے۔
پی سی بی کے مطابق ابھی تک ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سال دو ہزار چوبیس میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain