اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ انتخاب ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لئے جہاد ہے۔
ضمنی انتخابات سے متعلق عوام کے نام خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر بروز اتوار آپ کے حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے،یہ ضمنی انتخاب اس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہو گا کیا پاکستان حقیقی طور پر آزاد ہو گا یا مسلط شدہ ٹولے کی غلامی میں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نکلیں،یہ انتخاب ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لئے جہاد ہے۔





































