تازہ تر ین

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، 27 نومبر کو پولنگ

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پولنگ 27 نومبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولنگ 27 نومبر کو صبح 8 بجے شروع ہو گی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
امید وار 14 سے 21 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرایں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی پہلی فہرست 22 اکتوبر کو جاری ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلوں کی سماعت 26 سے 28 اکتوبر تک ہو گی، جبکہ 29 اکتوبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکتے ہیں، انتخابی نشانات اور امیدواروں کی حتمی فہرست 31 اکتوبر کو جاری ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain