تازہ تر ین

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن چکا: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنے کیسز ختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائرکم اور کاروبار ٹھپ ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain