تازہ تر ین

سکھرمیں تیزاب گردی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، ماں سخت زخمی

سکھر : (ویب ڈیسک) سکھر میں تیزاب گردی سے متاثرہ آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ سخت زخمی ماں زیر علاج ہے۔
سکھر میں گذشتہ روز سفاک باپ نے بیٹی اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب کے باعث جھلسنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق بچی کی ماں گمس اسپتال گمبٹ میں زیرعلاج ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کا خرچہ مانگنے پر گزشتہ روز بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔
یاد رہے گذشتہ روز ہی سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain