تازہ تر ین

ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار انتخابات کیلئے سیکیورٹی سرانجام دیں گے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain