کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے فلم ساز فیصل قریشی کی بڑے بجٹ کی فلم ’منی بیک گارنٹی ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم شائقین کا انتظار ختم فلم شوبز انڈسٹری میں پہلی مرتبہ کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ سپراسٹار فواد خان بھی مرکزی کردار ادا کرتےنظر آئیں گے۔
انٹرٹینمنٹ سے بھرپور اس ایکشن کامیڈی فلم کی کہانی میں بیرونِ ملک میں دولت کو ہتھیانے اور چوری کر کے غائب کرنے کے حیران کردینے والے طریقے کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ شامل ہیں۔
فلم سال 2023 میں عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔





































