لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام کو شہباز شریف نے خراب کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی کسی حوالے سے بھی ٹھیک نہیں، اس سے ملک کو فائدہ ہے اور نہ قوم کو ،یہ ملک اور آئندہ نسلوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ طلبہ کے ایم فل کیلئے بھی ہم اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کر کے ہر بچے کیلئے دین کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کے170ارب روپے دینے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔