تازہ تر ین

ٹوئٹر صارفین کا بڑا درد سر ختم ہونے کے قریب

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس پر مینشن کیے جانے سے پریشان رہتے ہیں تو اب کمپنی نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ٹوئٹس میں مینشن کیے جانے کے حوالے سے زیادہ اختیار دیا جارہا ہے۔
یہ فیچر ابھی صارفین کو دستیاب نہیں مگر ایک ایپ ریسرچر Jane Manchun Wong نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا۔اس فیچر سے صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ کون اسے ٹوئٹ پر میشن کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
اس حوالے سے نئے کنٹرولز میں صارفین کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔
ایک آپشن یہ ہے کہ تمام افراد آپ کو مینشن کرسکیں، دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ جن افراد کو آپ فالو کررہے ہیں وہ مینشن کرسکیں جبکہ تیسرا ہر ایک کو مینشن کرنے سے روک دے گا۔
اس سے قبل جولائی میں ٹوئٹر نے ان مینشن فیچر متعارف کرایا تھا۔اس موقع پر کمپنی نے بتایا تھا کہ ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain