Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اَپ گریڈیشن کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن جبکہ اوقاف ملازمین کے لیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔ سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اوقاف کو 20سے 21گریڈ پرموشن دیں گے، صوبائی خطیب کو 18سے 19گریڈ دیا جائے گا، زونل خطیب کو 17 سے 18 اور ضلعی خطیب کو 16 سے 17گریڈ ملے گا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سینئر خطیب کو 12سے 16، خطیب امام کو 9 سے 14 گریڈ ملے گا، نائب خطیب و مدرس کو چھٹے اور7ویں گریڈ سے 12واں گریڈ ملے گا جبک مؤزن کو 4 سے 7گریڈ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف ملازمین کے لیے 30کروڑ روپے مختص کر دیے جس میں ہر سال 5کروڑ کا اضافہ کریں گے۔ اوقاف کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل ریسرچ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اور خلفائے راشدین کے ادوار پر ریسرچ کرکے قابل عمل ماڈل وضع کیا جائے گا، دین کا کام سیرت اکیڈمی سے ہوگا اور ساری روشنی یہاں سے پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی سے نہ ملک کو فائدہ، نہ قوم کو اور نہ ہی نئی نسل کو کوئی فائدہ ہوگا، نئی نسل کی ذہن سازی کے لیے بچوں کے لیے ناظرہ اور بارہویں جماعت تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ دین کے حوالے سے نئی نسل کے ذہن کو پختہ کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ختم نبوت اور دین کی بات کی، سیرت اکیڈمی روشنی کا مینار ہے لیکن شہباز شریف نے بند کر کے تالے لگا دیے، شہباز شریف نے آئی ٹی سمیت ہمارے ہر اچھے کام کو بند کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ سیرت اکیڈمی میں بیرون ملک سے جید اسکالرز اور علماء کو بلائیں گے، جامع الازہر سے بھی اسکالرز کو بلائیں گے جبکہ طلبہ کے لیے 100کمروں کا ہوسٹل بھی بنایا جائے گا۔ گندم سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کی اجازت نہ دینا دراصل پنجاب سے دشمنی ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ پنجاب کو بھوکا مارکر ملک چلا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، بدلہ لینا ہے تو سیاسی طور پر آؤ، بندے پورے کروں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینا زیادتی ہے جس پر سپریم کورٹ جائیں گے، سندھ کو 2لاکھ میٹرک ٹن گندم دے دی لیکن پنجاب نے کیا قصور کیا، آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے گندم کی امپورٹ کھول دیں تو آٹے کی قیمت نیچے آجائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو حکومت پنجاب ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، کاشتکاروں کو مزید سبسڈی دینا چاہتے ہیں لیکن جب پیسے ملیں گے تو دیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      تازہ ترین

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.