لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملالہ یوسف زئی کے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو ان فالو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حسن منہاج کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اُنہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے۔ اُنہوں نے حسن منہاج پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ معمولی چیزوں کو مزاح پر ترجیح دیتے ہیں۔ امریکی کامیڈین حسن منہاج نے اس مہینے کے آغاز پر انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں ملالہ یوسف زئی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں حسن منہاج کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں اُنہیں فالو نہیں کرتا۔ حسن منہاج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے اُنہیں انسٹا گرام پر اَن فالو کر دیا۔ اب حسن منہاج نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’ملالہ کلیپس بیک‘ کے عنوان سے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو میں نے مذاق میں یہ کہا تھا کہ ملالہ مجھے انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اور میں انہیں فالو نہیں کرتا جس کے بعد جواباً ملالہ نے آن لائن ایک پول کروانے کے بعد مجھے اَن فالو کر دیا۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ملالہ میں معذرت چاہتا ہوں مجھے دوبارہ فالو کر لیں، اگرچہ مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ کو فالو کروں گا یا نہیں، میں اتنا بھی اہم نہیں ہوں۔
بریکنگ نیوز
- پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
- پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
- سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
- ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
- ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
- بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
- بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
- پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
- سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
- بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
- یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
- گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
- پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
- اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
- IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
- مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
