نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے mبچوں کے فنڈ یونیسف نے جنوبی یمن کی گورنری لحج میں واقع السقیا صحت مرکز پر ہونے والے حملے پر محض تشویش کا اظہار کرنے پر اکتفا کیا، جس کے نتیجے میں طبی عملے کے ارکان سمیت پانچ افراد جان بحق ہو گئے تھے، جبکہ ادارے کے بیان میں نہ تو حملے کی مذمت کی گئی اور نہ ہی اس کی ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی گئی۔ادارے نے ایکس پر اپنے اکائونٹ پر شائع کردہ ایک مختصر بیان میں کہا کہ جس حملے میں رپورٹس کے مطابق پانچ افراد جاں بحق ہوئے، وہ ایک ایسا معاملہ ہے جو تشویش کا باعث ہے۔یہ مرکز اس ادارے کے زیرِ اہتمام ہے اور بچوں سمیت تقریبا 1,737 افراد کو بنیادی صحت کی نگہداشت کی خدمات فراہم کر رہا تھا۔ادارے نے تمام اوقات میں طبی تنصیبات، عملے اور عام شہریوں کے تحفظ کی ضرورت، اور بچوں و خاندانوں کی ان خدمات تک محفوظ رسائی کی ضمانت پر زور دیا۔
