لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئیز محمد رمضان شیخ اور اصغر علی کی ٹرانسفر سے متعلق درخواستوں پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملات زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کی طبی امداد کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔جونیئر کلرک الماس شکیل کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اردلی کانسٹیبل محمد سلیم کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر بھی آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے

