تازہ تر ین

عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے، عاطف خان

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،تاریخی جیت کے بعد غیر فطری پی ڈی ایم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم اپنے حشر کا ابھی سے اندازہ لگالیں، عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان سے محبت کرتی ہے اور ان پر اعتماد کرتی ہے۔ آنے والا وقت عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain