تازہ تر ین

موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے۔
انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔
وزیراعظم نےعلی موسیٰ گیلانی کی جیت پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بار پھر گیلانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں ملتان سے علی موسی گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو کو شکست دی ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain