تازہ تر ین

اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی سیاسی سوچ کا عکاس ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ امپورٹڈ گروہ کی سیاسی سوچ کا عکاس ہے، عوامی مینڈیٹ کی یوں کھلی توہین پر اصرار مایوس کن ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کل کے ضمنی انتخابات نئے الیکشنز کیلئے ایک ریفرنڈم ہیں، اس عوامی ریفرنڈم کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی اور منشا کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کا تصور مجرموں کے ہاں تو ملتا ہے لیکن جمہوریت پر اعتقاد رکھنے والی سیاسی قوتیں اسے کبیرہ گناہ تصور کرتی ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کے کلچرپرمستحکم جمہوریت کی بنیادیں استوار نہیں کی جاسکتی ہیں، 17جولائی کے بعد 16 اکتوبر کے انتخابات سے فیصلہ ہو گیا کہ عوام ازسر نو انتخاب چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain