تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں مہیسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو دبانے پر یورپی یونین نے ایران کی سکیورٹی فورسز پر پابندی عائد کر دی۔
یورپی یونین نے ایران کی اخلاقی پولیس کے سربراہان، پاسداران انقلاب کی پیرا ملٹری فورس، قومی پولیس کی ایک وردی والی شاخ اور ان فورسز کے انچارج اہلکاروں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
پابندیوں میں نامزد چار اداروں کے 11 افراد اور ممبران کے یورپی یونین کے ویزے پر پابندی اور اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔