تازہ تر ین

دورہ پاکستان، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے بے بسی کا اظہار کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آئندہ سال ایشیا کپ کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کے بارے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے نئے صدر راجر بنی نے بے بسی کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نومنتخب صدر راجر بنی نے اب جے شاہ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ خود پاکستان کا سفر کرنے کا فیصلہ نہیں لے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری کال نہیں ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری ٹیم کو کہاں جانا ہے، اگر ہم ملک چھوڑتے ہیں یا دوسرے ممالک یہاں آتے ہیں تو ہمیں حکومت سے کلیئرنس لینے کی ضرورت ہے، ہم یہ فیصلہ خود نہیں لے سکتے، ہمیں حکومت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain