تازہ تر ین

پشاور سے جدہ جانیوالے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام ہیروئن برآمد

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر کے سامان اسے 1461 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق مسافر صاحب دین نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain