اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس کرنے اور لانگ مارچ سے متعلق باتیں کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا بیان پارٹی پالیسی کے خلاف ہے، آپ دو دن کے اندر اپنے بیان پر وضاحت دیں ورنہ آپ کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی اور اس وقت تک آپ کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔