تازہ تر ین

جدوجہد خود ارادیت کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو سلام، بلاول بھٹو

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس پر انسانیت شرمندہ ہے۔
بلاول بھٹو نے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم 75 سال پر محیط ہیں، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش میں ناکام ہو گیا ہے، ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل اور گمشدگیوں کے باوجود جذبہ حوریت میں کمی نہیں آئی۔
عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو روکے، عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا استصواب کا وعدہ پورا کرے۔
انہوں نے جدوجہد خود ارادیت کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو سلام بھی پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain