تازہ تر ین

عمران خان ارشد شریف کے سانحہ سے بھی کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں: سعید غنی

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان ارشد شریف کے سانحہ سے بھی کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس کیا انفارمیشن تھیں جو کسی سے شیئر نہیں کی اور ارشد شریف کو باہر بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا عمران خان کے قریب ترین سمجھے جاتے ہیں، فیصل واوڈا نے کچھ اشاروں میں کوئی بات کی ہے تو اسے ہمیں ہلکا نہیں لینا چاہئے۔فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی نہ کوئی معلومات ان کے پاس ہیں، آنے والے دنوں میں چیزیں سامنے آجائیں گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔
پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔
پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز جاری کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain