تازہ تر ین

وفاقی حکومت کا فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پیناڈول کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کر تے ہوئے پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ٹیبلیٹ کے فی پتے پر 9 روپے اور سیرپ کی بوتل پر 21 روپے بڑھا دیے گئے۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کر لیا گیا۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی 10 گولیوں کے پتّے کی موجودہ قیمت 17 روپے ہے جبکہ سیرپ کی بوتل 97 روپے کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد اب پیناڈول کا ایک پتّا ساڑھے 23 روپے کا اور سیرپ کی بوتل 118 روپے کی ہوجائے گی۔
وفاقی کابینہ دوا کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔
فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب پروڈکشن ممکن نہیں رہی، گزشتہ ڈھائی ماہ سے پیناڈول کی پیدوار میں کمی کے سبب مارکیٹ میں اس کی قلت کا سامنا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain