تازہ تر ین

تحریک انصاف کے خرم لغاری سمیت پانچ سے چھ ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور : (ویب ڈیسک) حقیقی آزادی لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ خرم لغاری سمیت پانچ سے چھ ارکان پنجاب اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہینگے۔ ان سمیت پانچ سے چھ ایم پی ایز تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ممکن ہے تین سے چار دن میں اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفیٰ ہو جائیں۔ ہمیں دکھایا کچھ گیا اور ہوا کچھ اور، ہمیں بتایا جائے کہ پارٹی میں وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ وزرات نہ ملنے پر ناراض ہیں؟؟؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain