تازہ تر ین

چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں، عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔ میں آزاد ملک اور آزاد قوم کا خواہاں ہوں۔ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کے دور میں ہوئی اور یہاں اربوں روپے کے کیسز معاف کرائے جا رہے ہیں ایک تماشہ بنا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے اور جب بھی ناانصافی کی بات کرتا ہوں تو اعظم سواتی کا نام لینا چاہتا ہوں کیونکہ اعظم سواتی کے ساتھ انتہائی غیر مناسب سلوک کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain