تازہ تر ین

میری ویڈیو چلا رہے ہیں کہ اختلافات ہو گئے، ایسا کچھ نہیں، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا ایک کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کا کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لانگ مارچ کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں اور میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور مجھے غصہ تھا کہ دوسرا جنریٹر لانے میں دیر ہو رہی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain