لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 12ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، صوبائی وزیر محسن لغاری اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔
چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے 9ارب روپے فراہم کرے گی۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر ٹیلی تھون میں 3.2 ارب روپے کے عطیات جمع ہوئے جس میں میں نے بھی شرکت کی، گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کے لئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔