تازہ تر ین

امریکا سے دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی: پاکستانی سفیر مسعود خان

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔
مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے امریکا سے تعلقات خراب کر کے آ بیل مجھے مار والا کام کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain