تازہ تر ین

بندوقیں لانے کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت بھی علی گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آگئے

خیبر پختونخوا: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی بندوقیں لانے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آ گئے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے میں قباحت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، رانا ثنا اللّٰہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی فکر کی بجائے اپنی فکر کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھیرے میں ہے، بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللّٰہ عقل سے کام لے کر اپنے بھاگنے کا بندوبست کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain