تازہ تر ین

خیرپور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

خیرپور: (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے خیرپور میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی سکھر کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد کی شناخت ریاض پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے جو مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار دہشتگرد نے اپنے کمانڈرز کی ہدایت پر مختلف مقامات پر دھماکے بھی کئے، ملزم 2019 میں سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر گیس پائپ لائن تباہ کرنے میں ملوث ہے، قبضے سے ایک جدید آٹومیٹک رائفل، گولیاں،ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ برآمد کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain