تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف پیر سے مصر کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کانفرنس27 میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بربفنگ میں کہا کہ دورے سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر بتا دی جائیں گی، چین پاکستان اقتصاد ی راہداری کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں پر تیز بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس بڑے منصوبے کامقصد نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور اس سے باہر کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو زرعی پیداوار میں اضافہ میں مدد کیلئے تین لاکھ ٹن کھاد بھی فراہم کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور انتہائی واضح ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ دورے کے مشترکہ دستخط شدہ بیان میں شامل کیا گیا۔
ترجمان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائے، بھات کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھنائونی سکیم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و جبر پر بھارت کو ضرور ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، صرف اکتوبر کے مہینے میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور غیر قانونی حراست کے حوالے سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں چودہ کشمیریوں کو شہید کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain