تازہ تر ین

عمران خان پر فائرنگ ایک نہیں کئی جگہ سے ہوئی، اسد عمر کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ ایک نہیں کئی جگہ سے ہوئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنان نے لبرٹی چوک میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمربھی لبرٹی چوک کنٹینر پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مارنے کی ایک منظم سازش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی گئی، فائرنگ ایک جگہ سے نہیں کئی جگہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کو کتنی دیر روکیں گے؟ایف آئی آر تو درج ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain