تازہ تر ین

شاہینوں کی شاندار بولنگ، بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

ایڈیلیڈ : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اہم میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا اور 18.2 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے۔
شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں ۔اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔
جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بنگلادیش کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain