تازہ تر ین

لانگ مارچ میں وزیر آباد سے شرکت کروں گا، اسد عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں وزیرآباد سے شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کروں گا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ میں فیصل آباد سے مارچ لیڈ کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جنوبی اضلاع سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور کریں گے۔
اسد عمر کے مطابق مالاکنڈ ریجن سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مراد سعید مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ پشاور اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain