تازہ تر ین

تحریک انصاف آج سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہو گا، راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں انشاللہ عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی ہوں گے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے اعلان کیا گیا تھا کہ ’قوم تیار ہے، کل سےلانگ مارچ کا آغاز اسی جگہ سے ہوگا جہاں چئیرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا تھا۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain