تازہ تر ین

بھارت کی شکست پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے بھارت اس شکست کا حقدار تھا، انڈین ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالات سازگار نہ ہوں تو بھارتی بالر کی پرفارمنس صفر ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی بھی ایکسپریس بالر نہیں ہے۔
شعیب اختر نے بھارتی سلکیشن کو ’کنفیوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ملنا چاہ رہے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے اس لیے اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو آجائیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بات ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے یہ بدترین دن تھا، اچھی وکٹ تھی اور انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جتنے پر بھارتی کرکٹرز اور شائقین کے منہ لٹک گئے، پہلے پانچ اوورز میں بھارتی کرکٹرز نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain