تازہ تر ین

شاہین کی کرکٹ میں واپسی میں کتنا عرصہ لگے گا؟ پی سی بی نے اپ ڈیٹ جاری کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی گئی ہے، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا پیر کی صبح ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل اسکین کرایا گیا، اسکین میں انجری کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق اسکین کا جائزہ پی سی بی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سومرو اور گھٹنے کے آسٹریلوی اسپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹر ڈی ایلسنڈرو نے لیا، جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے، شاہین آفریدی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا ری ہیب وطن واپسی کے چند روز بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہو گا، شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دو ہفتے کے کامیاب ری ہیب سے مشروط ہو گی، ری ہیب مکمل ہونے پر میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain