لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 24 گھنٹے میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ایک اور ملاقات ہوگئی جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے اور آئینی آپشنز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چودھری مونس الٰہی کی عمران خان سے ہونے والی ون ٹو ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں سیاسی منظر نامے کے تناظر میں گفتگو کی گئی جبکہ مونس الٰہی نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سراہا اور اسمبلی کی تحلیل، دیگر ایشوز پر مشاورت کی جبکہ فیصل چودھری نے قانونی آپشنز پر بات چیت کی۔