نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی 71 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرسٹی ایلی کے بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹی ایلی کو حال ہی میں کینسر کے مرض کا انکشاف ہوا تھا، اداکارہ نے ایک مشہور ٹی وی سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔