تازہ تر ین

بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

جارجیا: (ویب ڈیسک) امریکی شہر کے مضافات میں ایک کسان کی جانب سے بھیڑوں کی نگرانی کے لیے پالے گئے کتے نے بہادری سے بھیڑوں کو بھیڑیوں کے غول سے بچایا۔ اس کوشش میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے علاج کے لیے اب 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔
اس کتے کا نام کیسپر ہے جن کی نسل بطورِ خاص مویشیوں کے ریوڑ قابو کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز قبل بھوکے بھیڑیوں نے بھیڑوں کےغول پر حملہ کیا تو کیسپر نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔ نصف گھنٹے تک جاری اس جنگ میں اس نے کئی بھیڑیوں کو بھی مارڈالا۔ تاہم اس لڑائی میں اسے گہرے زخم لگے اور اس کی دم کی کھال کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔
اس کے مالک اور کسان جان ویئروِلر نے بتایا کہ لڑائی کے فوراً بعد وہ کہیں لاپتہ ہوگیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اعلانِ گمشدگی کے بعد کیسپر مالک کے پاس لوٹا اور 20 ماہ کا یہ وفادار جانور شدید زخمی حالت میں تھا۔ جان نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر کیسپر کو خوب داد دی جارہی ہے۔ ایک تنظیم نے اس کے علاج اور بہتری کے لئے چندہ کیا اور اب تک 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔
دوسری جانب امریکہ بھر میں مویشیوں اور بھیڑوں کے غول پر بھیڑیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain