راولپنڈی : (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں۔