تازہ تر ین

چودھری شجاعت حسین کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدرآصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے سر جوڑے ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain