تازہ تر ین

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تقریباً29 فیصد اضافہ 

لاہور : (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تقریباً29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے مطابق خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سال بہ سال کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں 65 اور پیٹرول کی قیمت میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں پیاز 482 ،مرغی 67 فیصد، چائے کی پتی65 فیصد، نمک52فیصد مہنگا ہوا۔ کیلے 48فیصد، مونگ کی دال 47، چنے کی دال 45 فیصد، سرسوں کا تیل 41فیصد اور انڈے 47فیصد مہنگے ہوئے۔ تاہم اس ہفتے مہنگائی میں 0.11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تیل کی قیمتوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain