تازہ تر ین

ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لاء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لاء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain