تازہ تر ین

ملک دیوالیہ ہوچکا، اہل اقتدار آج بھی اسے دیمک کی طرح کھا رہے ہیں: مسرت جمشید

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور چاہتی ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آٹے کے بعد اب ملک میں پٹرول بحران کا بھی آغاز ہونے والا ہے، ہمارے پاس درآمدات کے پیسے نہیں بچے لیکن اہل اقتدار آج بھی ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم صفدر آج بھی ملک سے مفرور ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے مسلسل ملک واپسی سے بھاگ رہی ہیں، حکومت نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے لیکن اپنا تمام مال و متاع برطانیہ منتقل کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain