اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سفیر و سابق مستقل مندوب اقوام متحدہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ریاست ناکام نہیں ہوئی گورننس ناکام ہوئی ہے، لڑائی جھگڑے اتنی شدت اختیار کر گئے ہیں ، سیز فائر کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا حل سیاسی ہی ہونا چاہیے، سیاسی پارٹیوں کو بار بارعدالت نہیں جانا چاہیے، فوج کو سیاست میں مداخلت کا کہتے بھی ہیں اور پھرتنقید بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت ایک نہیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، میں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی، اس وقت سیاسی پارٹیوں کےدرمیان سیز فائر کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 11 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
سابق سفیر و سابق مستقل مندوب اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے اتفاق رائے کیساتھ معاہدہ ہونا چاہیے، ملک کو ریفارمز کی ضرورت ہے۔






































