اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا۔
اپنے پیغام نے دونوں سربراہوں نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے کہا سماجی استحکام اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہیں، چینی وزیراعظم کی جانب سے بھی پشاور حملے میں جانی نقصان پر تعزیتی پیغام دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے یکجہتی کے اظہار پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔