سڈنی : (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کل سےکرےگی ۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی ، تقریب میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہونگی ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی ، پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ 8 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے ، پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/20-2.jpg)