Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کا توانائی بچت پلان ناکام، مارکیٹس اور شادی ہالز میں اوقات کار نظر انداز

    By Khabrain Newsفروری 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت توانائی کا بچت پلان دھرا رہ گیا، شادی ہالز میں وقت کی پابندی ہوئی نہ ہی مارکیٹس بند کرائی جا سکیں، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کو ایک ماہ گزر گیا مگر پلان کے نکات پر عملدرآمد نظر نہ آسکا۔
    تین جنوری کو وفاقی وزراء کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے اربوں روپے کی توانائی بچت کے منصوبے کا اعلان کیا گیا جس سے 2 سو ارب روپے سے زائد کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا، فیصلہ ہوا کہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی اور دفاتر میں برقی آلات کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے گا مگر بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کے فیصلے پر عمل ہوتا نظر نہیں آتا۔
    ملک بھر میں موجود تمام شادی ہالز اور ریستوران رات ساڑھے 10 بجے جبکہ ملک بھر کی مارکیٹس ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا جس سے 62 ارب روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا مگر صوبوں میں تو درکنار چند کلومیٹر کے وفاقی دارلحکومت میں ہی یہ فیصلہ نافذ العمل نہ ہوا۔
    بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھوں کی پیداوار یکم جولائی 2023 کے بعد روکنے اور غیر موثر پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نے غیر معیاری اور غیر موثر پنکھوں کی روک تھام کیلئے پلان تیار کر لیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ صارفین کو آسان اقساط پر پنکھے دیئے جائیں گے مگر پہلے سے موجود زیر استعمال کروڑوں پنکھوں کا استعمال کیسے رکے گا واضح نہیں۔
    قدرتی گیس سے چلنے والے گیزر میں کونیکل بیفل کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا جسے 1 سال کے اندر نصب کئے جانے کا پلان ہے جس سے 92 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
    ملک کے تمام سرکاری اداروں کیلئے بجلی کے معیاری پنکھے، ایل ای ڈی بلبز اور توانائی کے مؤثر آلات کی خریداری کا پلان بنایا گیا مگر تاحال اس پر عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا۔
    زیادہ بجلی استعمال کرنے والے بجلی بلب کی پیداوار کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹیکس متعارف نہیں ہوئے، توانائی بچت کیلئے ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے بائی لاز کے معاملے پر بھی کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی جہاں ایک برس میں توانائی بچت پلان سے 2 سو ارب روپے کی بچت ہونا تھی وہیں پاور بریک ڈاؤن سے صرف ایک روز میں 100 ارب روپے تک زائد کا نقصان ہوگیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

      ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع

      14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.